پاکستان کے صوبہ پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ Peshawar Blast
پاکسانی میڈیا کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 150 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
پاکستانی وزیرداخلہ کا ٹویٹ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کیا کہ ’’پشاور میں دہشت گردی واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے بم دھماکے سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں، ہلاک ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔