اردو

urdu

پنجاب کی کئی با اثر افراد بی جے پی میں شامل

By

Published : Jun 16, 2021, 8:30 PM IST

پنجاب سے وابستہ آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابق صدرسمیت کئی بااثر افراد آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

پنجاب کی کئی با اثر افراد بی جے پی میں شامل
پنجاب کی کئی با اثر افراد بی جے پی میں شامل

پنجاب سے وابستہ آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابق صدر ہریندر سنگھ کاہَلوں اور کلدیپ سنگھ کاہلوں، انٹلیکچول فارمرس فورم سے وابستہ وکیل جگمہون سنگھ سینی، وکیل نرمل سنگھ، سبکدوش جَیبنس سنگھ اور گرو کاشی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر جسویندر سنگھ ڈِھلوں بدھ کے روز یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

پنجاب کی کئی با اثر افراد بی جے پی میں شامل

اس موقع پر موجود مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے تمام شخصیات کا بی جے پی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ان معزز شخصیات کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پنجاب میں پارٹی کی طاقت بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب کی دعا کرتا ہے اور ہم ایسے خوشحال اور محفوظ پنجاب کی نوتعمیر کے لیے لڑتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details