اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منموہن سنگھ کا وزیراعظم مودی کے نام خط

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

By

Published : Apr 18, 2021, 7:57 PM IST

Manmohan Singh
Manmohan Singh

کورونا وائرس کے تعلق سے منموہن سنگھ نے نریندر مودی لکھے گئے خط میں کہا کہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانا ضروری ہے۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے خط میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اس لیے اس سے نمٹنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

منموہن سنگھ کے ذریعے مودی کو لکھا گیا خط

انہوں نے اس سلسلہ میں نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے ساتھ ہی ویکسین کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

منموہن سنگھ نے خط میں لکھا کہ 'کورونا ویکسین کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں شفاف طریقہ سے ان کی تقسیم کا انتظام بھی کیا جانا چاہئے اور ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عمر کی حد میں نرمی دینے کا بندوبست کرنا چاہیے۔

منموہن سنگھ کے ذریعے مودی کو لکھا گیا خط

انہوں نے کہا کہ استاد، بس ڈرائیورز، آٹو ڈرائیورز، ٹیکسی ڈرائیورز، میونسپل کارپوریشن اور گرام پنچایتوں میں کام کرنے والے ملازمین اور وکیل وغیرہ عام لوگوں کے رابطہ میں زیادہ رہتے ہیں اس لیے ان پیشوں سے منسلک 45 برس سے کم عمر کے لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت آج پوری دنیا میں ویکسین کی تیاری کا سب سے بڑا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کا کام زیادہ ہو اس لیے اس کے مزید لائسنس دیئے جانے چاہئیں اور لائسنس دینے کے عمل کی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details