سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں ہلکے بخار کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ دہلی ایمز نے ایک بیان میں کہا کہ منموہن سنگھ کو ٹراما سنٹر میں بھرتی کیا گیا ہے۔
اٹھاسی برس کے منموہن سنگھ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔
منموہن سنگھ کے متاثر ہونے کی خبر ملنے کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت مختلف رہنماؤں نے ٹویٹ کر کے ان کے صحتیاب ہونے کی دعا کی۔