نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ذات پات کے تشدد سے متاثرہ منی پور میں 3 مئی سے انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کے خلاف دائر عرضی کو آج مسترد کردیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے اس عرضی پر غور کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ پہلے ہی غور کر رہا ہے۔ یہ عرضی منی پور کے چونگتھم وکٹر سنگھ اور مائینگ بام جیمز کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ بنچ نے ان کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شادان فراست سے پوچھا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کرتے، جہاں ایک ڈویژن بنچ اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Manipur Violence منی پور تشدد معاملہ، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی