مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں بجلی ترمیمی بل پیش کر سکتی ہے۔
اس بل کے خلاف مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اس بل کے پاس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ لیکن ہم لوگوں نے یہ محسوس کیا تھا کہ یہ بل عوام مخالف ہے۔
اس،سلسلے میں 12 جون 2020 کو میں نے خط لکھا تھا۔اس وقت بل پیش نہیں کیا گیا۔
مجھے لگا کہ اس سلسلے میں تمام فریقین سے بات کی جائے گی۔لیکن ہمیں پتا چلا ہے کہ ہم لوگوں سے بغیر مشورہ کئے ایک بار پھر سے بل کو پیش کیا جائے گا۔