اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماعت رک گئی - پولیس والوں کی گواہی

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکیل شاہد ندیم نے خصوصی جج کو کہا کہ یہ بات صحیح ہیکہ حالات سازگار نہیں ہیں لیکن جب حالات سازگار تھے تب بھی این آئی اے روزانہ گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کررہی تھی۔

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماعت رک گئی
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماعت رک گئی

By

Published : May 5, 2021, 10:27 AM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی سماعت کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھم گئی ہے، گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گواہوں کو سفر کرنے میں پریشانیاں ہورہی ہے۔لیکن جیسے حالات بہتر ہوں گے گواہوں کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔یہ باتیں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال نے عدالت میں کہی۔

اویناس رسال نے عدالت کو مزید بتایا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے بیشتر گواہوں کی گواہیاں مکمل ہوچکی ہیں، بقیہ گواہوں کا تعلق پونے، ایم اپی، یوپی اور دیگر ریاستوں سے ہے لہذا موجودہ حالات میں انہیں گواہی کے لیے طلب کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکیل شاہد ندیم نے خصوصی جج کو کہا کہ یہ بات صحیح ہیکہ حالات سازگار نہیں ہیں لیکن جب حالات سازگار تھے تب بھی این آئی اے روزانہ گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کررہی تھی۔

خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو ملزم سمیر کلکرنی نے کہا کہ این آئی اے کو کوشش کرنا چاہئے کہ وہ گواہوں کو عدالت میں پیش کرے جس پر جج نے انہیں کہا کہ ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق گواہوں کو عدالت میں آنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔سمیر کلکرنی نے عدالت کو مزید کہا کہ پولیس والوں کو ویکسین دیا جاچکا ہے لہذا گواہوں کی فہرست میں شامل پولیس والوں کو گواہی کے لیے عدالت میں طلب کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details