اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2021, 12:49 PM IST

ETV Bharat / bharat

بنگال کے مسلمانوں کو اب ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا: محفوظا خاتون

ہگلی ضلع کے کھونی کل میں بی جے پی کی اقلیتی خاتون سیل کی رہنما محفوظا خاتون نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی ۔

mahfuza khatoon criticises cm mamata banerjee _wbur
بنگال کے مسلمانوں کو اب ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے کھونی کل میں بی جے پی کی اقلیتی سیل کی جانب سے عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی کے عوامی جلسے کا اہم مقصد اقلیتی طبقے کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنا اور بی جے پی کے درمیان بنی دوری کو ختم کرنا تھا۔

بی جے پی کی اقلیتی خاتون سیل کی رہنما محفوظا خاتون نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تنقید ک


انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی دراصل اپنے ہوم ٹاؤن بھوانی پور کے ایک وارڈ میں ہار چکی تھی۔اسی خوف کے سبب انہوں نے بھوانی پور کے بجائے نندی گرام سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا۔

بنگال کے مسلمانوں کو اب ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے


بی جے پی کی اقلیتی خاتون سیل کی رہنما محفوظا خاتون نے کہا کہ ممتا بنرجی بھوانی پور، نندی گرام کیا وہ اب کہیں سے جیت نہیں سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھو چکی ہے. اسی وجہ سے بیشتر رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ رواں ماہ تک جاری رہے گا۔

محفوظا خاتون کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے اقلیتی طبقے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اسی وجہ سے مغربی بنگال کے اقلیتوں کا یہ حال ہے ۔

مزید پڑھیں:

'بی جے پی ٹی ایم سی رہنماؤں کو اندھا دھند طریقے سے شامل نہیں کرے گی'


انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے اقلیتی طبقے کا ایک بڑا حصہ بی جے پی کے ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہے۔ بنگال کے مسلمانوں کو اب ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپریل کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details