عارف شیخ مہاراشٹرا کے سینئر صحافی تھے وہ پچھلے پچاس سالوں سے اردو انگریزی اور ہندی کے اخبارات سے وابستہ تھے۔ وہ انڈین ایکسپریس کے نامور صحافی تھے اور پچھلے تیرہ برسوں سے انڈین ایکسپریس سے وابستہ تھے۔
مہاراشٹرا کے سینئر صحافی عارف شیخ کا انتقال
مہاراشٹر کے نامور صحافی عارف شیخ کا اورنگ آباد کے آئی کان ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ ستر برس کے تھے۔ وہ پچھلے ایک ہفتہ سے معمولی بیماری کے بعد شریک ہوئے تھے۔ عارف شیخ انڈین ایکسپریس کے نامور صحافی تھے انڈین ایکسپریس سے وہ تیرہ سال تک وابستہ رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مسجد گنج شہیداں میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دولڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ عارف شیخ کو صحافت کا پچاس سالوں کا وسیع تجربہ تھا۔ انہوں نے مراٹھی انگریزی ، ہندی اور اردو میں صحافتی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے اجنتاڈیلی سے اپنے صحافتی کیرئر کا آغاز کیا ۔ اورنگ آباد ٹائمز ،یواین آئی ، انڈین ایکسپریس ، پرلیں مڈڈے ممبئی ، سٹیزن جیسے روز ناموں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے انگریزی ہفت روزہ پبلک ایکسپریس بھی جاری کیا تھا ۔ انہیں صحافتی خدمات کے عوض ضلعی ریاستی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔