اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہنت نریندر گری معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے: مسعود

راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ مہنت کی مشتبہ موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے اس معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے کرانے کی ضرورت ہے۔

mahant narendra giri case to be probed by high court judge: ahmad masood
مہنت نریندر گری معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے: مسعود

By

Published : Sep 22, 2021, 4:58 PM IST

ڈاکٹر مسعود نے بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ مہنت جی دستخط تک نہیں کرتے تھے ان کے ذریعہ کئی صفحات کا سوسائڈ نوٹ برآمد ہونا بھی شبہات کو مزید تقویت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر مہنت جی کو خودکشی کرتے دکھایا گیا ہے. وہاں اسٹول تک نہیں ہے پھر کیسے انہوں نے خودکشی کی۔

مزید پڑھیں:

مہنت نریندر گری کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کی اپیل

اتنا ہی نہیں مہنت جی کو کئی زمرے کی سیکورٹی بھی حاصل تھی وہ سیکورٹی اہلکار بھی اس تکلیف دہ واقعہ کے وقت کہاں تھے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details