اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Maharashtra Politics سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں صدر راج کا امکان، مہاوکاس اگھاڑی کی پیش گوئی - مہا وکاس اگھاڑی

جینت پاٹل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شیوسینا کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی حکومت گرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 29, 2023, 5:14 PM IST

ممبئی: مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا (یو بی ٹی) نے یہاں 16 ایم ایل ایز کی نااہلی پر سپریم کورٹ کے آئندہ فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہونے کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ریاستی این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شیوسینا کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی حکومت گرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔"تاہم، ممکن ہے کہ وسط مدتی انتخابات نہ ہوں جیسا کہ کچھ حلقوں میں متوقع تھا، لیکن اس کے بجائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر راج نافذ ہو جائے گی،" پاٹل نے منگل کو دیر گئے جلگاؤں میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شندے-فڑنویس حکومت وسط مدتی انتخابات کے انعقاد سے 'خوفزدہ' ہے اور یہ طریقہ وضع کر رہی ہے کہ تمام انتخابات بشمول لوکل باڈیز اور مارکیٹ کمیٹیوں کو بھی جتنا ممکن ہو، ملتوی کیا جائے این سی پی لیڈر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے، سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے آج صبح (29 مارچ) یہاں کہا کہ وہ صورتحال کے بارے میں پاٹل کے جائزے سے مکمل متفق 'یہ بہت واضح ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ شندے سمیت 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کو یقینی بنائے گا… لہذا، ریاستی حکومت گر جائے گی اور کوئی دوسرا آپشن نہیں بچے گا۔ اس لیے صدر راج کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، راوت نے اعلان کیاسینا (یو بی ٹی) کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی کو قطعی طور پر کوئی شک نہیں ہے کہ شندے اور دیگر ایم ایل ایز کو نااہل قرار دے دیا جائے گا، 'بشرطے کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو۔'

تیسری ایم وی اے اتحادی کانگریس نے تازہ ترین پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ اس کے سرکردہ قائدین ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شنڈے حکومت گر جائے گی۔ اس کے باوجود، تینوں جماعتیں پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ کا نتیجہ ریاستی سیاست کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، نو ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں ایم وی اے کو جون 2022 میں شنڈے کی قیادت میں بغاوت کے بعد معزول کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Uddhav Thackeray Slams BJP مودی پر تنقید کرنا وطن سے غداری نہیں، ادھو ٹھاکرے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details