دل چسپ یہ ہے کہ قدیم زمانے سے اب تک حاجی صاحب نے جو روایت قائم کی تھی کہ ایک روپے میں اس دکان پر مٹھائی ملتی ہے، اس روایت کو آج بھی برقرار رکھتے ہوئے ان کی نسلیں زندہ کئے ہوئے ہیں اور آج بھی دکان پر ایک روپے کی مٹھائی ملتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حاجی صاحب کے پر پوتے محمد سلمان نے بتایا کہ میرے پر دادا حاجی عبد الغفور اتر پردیش کے گونڈہ ضلع کے گندھارا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جب لکھنؤ آئے تو گلی کوچے میں سر پر رکھ پپڑی بیچنے لگے۔ اس کے بعد 1960 میں ایک چھوٹی سی میٹھائی کی دکان کھولا۔ اس زمانے میں ایک روپیہ میں میٹھائی فروخت کرنے کی ابتدا کی جو اج بھی قائم ہے۔