اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Case راہل پر نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں نچلی عدالت کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس میں قانونی غلطیاں ہیں، اس لیے اسے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

راہل پر نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، کانگریس
راہل پر نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، کانگریس

By

Published : Mar 23, 2023, 10:42 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ راہل گاندھی کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ یہ ایک غلط فیصلہ ہے اور قانونی طور پر اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یقین ہے کہ غلط طریقے سے آئے اس معاملے میں صحیح فیصلہ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پالیسی ہمیشہ واضح رہی ہے۔ راہل گاندھی سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل پر بولتے رہیں گے اور عوام کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یہ مسئلہ راہل گاندھی کی کولار میں 2019 میں دی گئی تقریر سے متعلق مسئلہ پر فیصلہ دیا ہے۔ فیصلہ گجرات کی عدالت کا ہے اور یہ فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے۔ کھلے عام دھمکیاں دینے، ہماری آواز بند کرنے، جھوٹے مقدمات درج کروانے سے ہماری آواز دبنے والی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Defamation Case Verdict راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار، ضمانت منظور

کانگریس ترجمان نے کہا کہ ہتک عزت سے متعلق قانون کا بنیادی اصول یہ ہے کہ پہلے وضاحت ہونی چاہیے۔ ایسے معاملات میں سب سے اہم کردار اس وضاحت کا ہوتا ہے جس کے ساتھ اس شخص کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنایا جاتا ہے۔ بات واضح نہ ہو تو ہتک عزت کا کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ جن لوگوں کے بارے میں گاندھی نے بات کی ہے اور جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی راہل گاندھی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے اور ایسی صورتحال میں کیس بالکل نہیں بنتا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details