خبروں کے مطابق منگل کے روز چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوانوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس لڑائی میں تین پہلوان ساگر، سونو اور امیت مار پیٹ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ساگر کی موت ہوگئی تھی۔ موقع پر پولیس کو کچھ گاڑیاں، دو نالی گن اور زندہ کارتوس ملے تھے۔ اس واقعے کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم سشیل پہلوان کے خلاف لک آؤٹ سرکولر جاری - ک آؤٹ سرکیولر جاری
ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پہلوان ساگر کے قتل میں مرکزی ملزم سشیل پہلوان ابھی تک مفرور ہے۔ اولمپک میڈل جیتنے والے سشیل پھلوان کی تلاش میں پولیس کی ٹیم مسلسل چھاپے مار رہی ہے ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس درمیان شمال مغربی ڈسٹرکٹ پولیس نے ملزم سشیل پہلوان کے خلاف لک آؤٹ سرکولر جاری کیا ہے تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکے۔
اس معاملے میں اولمپک میڈل جیتنے والے سشیل پہلوان کا نام سامنے آیا ہے۔ اس تصادم میں زخمی ہونے والے سونو نے بیان میں سشیل کمار پہلوان پر اسے پیٹنے کا الزام لگایا ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس سشیل کمار کو مرکزی ملزم کی حیثیت سے اس کی تلاش میں مستقل چھاپے ماری کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق اس ضمن میں اس کے بہت سے قریبی افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس معاملے میں دہلی پولیس آس پاس کی ریاستوں میں سوشیل پہلوان کی تیزی سے تلاش کررہی ہے۔ اس کے علاوہ سشیل پہلوان کے سسر گرو ستپال کے ساتھ ساتھ، بہت سے قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ سشیل گرفتاری سے بچنے کے لئے ملک سے بھاگ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکولر جاری کیا گیا ہے۔