بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف زونس کے مختلف مقامات پر ایل جی رولنگ ٹرافی کے تحت کھیلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ٹرائلز میں مختلف پنچایتوں کے کرکٹرز/کھلاڑیوں نے کافی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس ایس او بڈگام گرمکھ دتہ نے کہا کہ محکمہ کھیل کی طرف سے صلاحیت مند کھیلاڑیوں کو نئے مواقع اور ان کھیلاڑیوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم تیار کیا جارہا ہے۔LG Rolling Trophy Trials Continue In Different Zones Of Budgam District
LG Rolling Trophy Trials بڈگام کے مختلف زونس میں ایل جی رولنگ ٹرافی کے ٹرائلز جاری - ایل جی رولنگ ٹرافی کے ٹرائلز
بڈگام کے مختلف زونس میں ایل جی رولنگ ٹرافی کے تحت کھیلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد صلاحیت مند کھیلاڑیوں کو نئے مواقع اور ان کھیلاڑیوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔LG Rolling Trophy Trials
Etv Bharat
وادی کشمیر میں کھیل کود کو فروغ اور نوجوانوں کو کھیل کود سے جوڑنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محمکہ کھیل کی جانب سے بھی اقدام کئے جارہے ہیں۔ ان اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کود کے رجحان کو فروغ دینا اور ان کی صلاحیتوں کا نکھارنا ہے۔ اس مقصد کے حوالے سے ایل جی رولنگ ٹرافی کے تحت کھیلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔