ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے تریپورہ تشدد واقعہ (tripura violence) سے متلعق صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تریپورہ میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ساتھ ہی اقلیتوں میں عدم تحفظ کے احساس کو دور کرنے کے لیے صدر جمہوریہ سے اپیل کی گئی ہے۔
اورنگ آباد: تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ Tripura violence
ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے تریپورہ میں امن و امان کی بحالی اور شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے صدر جمہوریہ کو راست طور پر ایک مکتوب روانہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔میرٹھ: تریپورہ تشدد معاملہ کے خلاف مظاہرہ
ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے تریپورہ میں امن و امان کی بحالی اور شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے صدر جمہوریہ کو راست طور پر ایک مکتوب روانہ کیا گیا، اس مکتوب میں تریپورہ میں اقلیتی طبقات پر ہورہے ظلم کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان مظالم کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور ملک کی اقلیتوں میں جو عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کریں۔