لکشمی نے ایک اور طالب علم کے ساتھ 17 فروری کو کِلی منجارو پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تھا اور 21 فروری 2020 کو وہ اس کی چوٹی پر پہنچ گئیں جو 19 ہزار 340 فٹ اونچی ہے۔
لکشمی کے والدین مزدور ہیں اور ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ کم عمری میں ہی لکشمی کے سر سے والدہ کا سایہ اٹھ گیا تھا اور انتہائی غربت کی وجہ سے اس کے والد چاہتے تھے کہ لکشمی اپنی تعلیم چھوڑ دے لیکن اس نے ان تمام رکاوٹوں کو عبور کیا اور سرکاری اداروں میں اپنی تعلیم جاری رکھی۔
لکشمی کے پہاڑ پر چڑھنے کی صلاحیت کو بھون گری راک کلائمبنگ اسکول اور لداخ کے اساتذہ کرام نے نکھارا۔ لکشمی کا گروپ آسانی سے18 ہزار فٹ اونچے سِلک روٹ پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہ ایک دیگر کوہ پیما کے ساتھ 'کِلی منجارو ابھیان' پر جانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔
کوہ پیمائی کی یہ مہم آسان نہیں ہے۔ اس نوعیت کی اونچائی کے لیے سب سے پہلے موسم کی شدت کا سامنا کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا لازمی ہوتا ہے۔