ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی سے وابستہ تنظیم ''بزمِ غوثِ اعظم'' کی جانب سے ایک چیریٹبل میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے اپنے مرض کے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور مفت میں دوائیں بھی حاصل کی۔
Mufti e azam Charitable Clinic بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم ''بزمِ غوثِ اعظم'' شہر میں نبیرۂ اعلیٰ حضرت اور ''آل انڈیا اتحاد ملت کونسل'' آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں کی سرپرستی میں ایک چیریٹبل کلینک چلا رہی ہے۔
اس تنظیم نے شہر کے تاج پیلیس 'میرج ہال' میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا، جس میں اطراف کے کل 875 مریضوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹروں کے پینل میں فزیشین، ای این ٹی سرجن، حجامہ ٹھیریپسٹ، ڈینٹسٹ، گائینی اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے پینل نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں تمام مذاہب کے لوگوں نے اپنے مرض کے مطابق ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور مفت میں دوائیں بھی حاصل کیں۔
دراصل آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے شہر میں ''مفتی اعظم چیریٹیبل کلینک'' کا آغٓاز کیا ہے اور اس کا مقصد ہے کہ کم فیس میں غریب مریضوں کا علاج کرنا ہے، مولانا توقیر رضا خاں نے محض 10 روپیہ میں ڈاکٹروں کو دکھانے کی سہولیات فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ 'امام احمد رضا خانؒ کی خدمات ناقابل فراموش'
خاص بات یہ ہے کہ مفتی اعظم چیریٹیبل کلیکنک میں شہر کے تمام مشہور ڈاکٹروں کا ایک پینل باری باری سے ہفتہ میں ایک یا دو دن مریضوں کے لیے او پی ڈی میں اپنے خدمات انجام دیتے ہیں اور یہاں تمام مریضوں کو 10 روپیہ کی فیس پر دوا مفت میں دی جاتی ہے۔اس کلینک کا مقصد شہر کے غریب اور ضرورت مند مریضوں اور شہریوں کو نجی ہسپتالوں کے استحصال سے بچانا ہے۔
ایک تخمینہ کے مطابق اس چیریٹیبل کلینک میں کم از کم ایک سو مریضوں کو روزانہ دیکھا جاتا ہے اور دوا بھی مفت میں دی جاتی ہے۔ یہاں سے مریضوں کو دیکھ کر لکھی جانے والی مختلف قسم کی جانچوں پر بھی 25 سے 50 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔