دارالحکومت دہلی کے قصاب پورہ علاقے، جہاں زمین کی قیمت تو کروڑوں میں ہے لیکن مقامی لوگوں کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی ہے۔ گھروں میں سرکاری پانی کی فراہمی نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سیور کا گندہ پانی پینا پڑتا ہے جس سے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
اس سے متعلق مقامی رکن اسمبلی عمران حسین جو دہلی سرکار میں وزیر بھی ہیں انہیں بھی متعدد بار اس پریشانی سے آگاہ کرایا گیا، لیکن اس کے باوجود اسے حل نہیں کیا گیا۔
علاقے کی سڑکیں جگہ جگہ سے کھدی ہوئی ہیں نہ گلیوں کی مرمت کی جاتی ہے اور نہ ہی سڑکوں کے گڈے بھرے جاتے ہیں البتہ آئے دن گڈھوں سے بزرگوں کے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
علاقے میں صاف صفائی کا تو کہنا ہی کیا، ہر گلی کے نکڑ پر کوڑے کا ڈھیر نظر آتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں صفائی کا کوئی سسٹم ہی نہیں ہے۔