کانپور: صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 3 جون کو کانپور پہنچ رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ کانپور کے چکیری ہوائی اڈے پر دوپہر 12.40 بجے خصوصی طیارے سے اتریں گے۔ یہاں 10 منٹ قیام کے بعد وہ اپنے گاؤں پراؤنکھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کئی پروگرامز میں حصہ لیں گے۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی دہلی سے لکھنؤ جائیں گے اور اس کے بعد وہ صدر کے گاؤں پراؤنکھ پہنچیں گے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ روز یعنی 2 جون کو صدر اور وزیر اعظم کی آمد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کانپور پہنچے تھے۔ کانپور ضلع انتظامیہ نے وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ PM Modi, President Kovind To Visit UP's Paraunkh Today
صدر رام ناتھ کووند دوپہر 12.40 بجے چکیری ہوائی اڈے پر اتریں گے اور یہاں سے وہ کانپور دیہات ضلع کے پراؤنکھ گاؤں میں واقع اپنے آبائی مقام جائیں گے۔ پراؤنکھ میں کئی گھنٹے قیام کریں گے۔ اس کے بعد وہ 4.35 بجے چکیری ایئرپورٹ پر واپس پہنچیں گے۔ وہ رات سرکٹ ہاؤس میں گزاریں گے اور وہاں سے آنے والے خصوصی مہمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اگلے دن یعنی 4 جون کو صبح 10 بجے سول لائنز میں واقع مرچنٹ چیمبر میں ادارے کے 90 سال مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔