وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہاں پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی بھارت میں کورونا ویکسین کی منظوری دی جائے گی۔
کورونا ویکسین کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیا سال 2021 علاج کی امید کے ساتھ آرہا ہے، بھارت میں ہر ضروری تیاری جاری ہے۔
ویکسین کو سبھی لوگوں تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم چلانے کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔