اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برڈ فلو کی علامت اور علاج

بھارت میں خطرناک برڈ فلو ایک بار پھر بری طرح سے پھیل رہا ہے۔ملک کے کئی ریاستوں میں سینکڑوں پرندے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔وہیں راجستھان کے متعدد اضلاع میں برڈ فلو کا خوف ہے۔برڈ فلو کی دستک کے بعد طبی محکمہ نے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ جاری کیا ہے۔

برڈ فلو کی علامت اور علاج

By

Published : Jan 6, 2021, 8:13 AM IST

ایک طرف ملک میں کورونا ویکسین کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔دوسری طرف بھارت میں برڈ فلو پھیل رہا ہے۔راجستھان، ہماچل پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش اوا کیرالہ سمیت متعدد ریاستوں میں بھی برڈ فلو کے سبب سینکڑوں پرندے مردہ حالت میں پائے جارہے ہیں۔برڈ فلو کی علامتیں صرف ایک پرندوں میں نظر نہیں آئی ہے، بلکہ ہجرت کرکے آنے والے پرندوں میں بھی یہ علامت نظر آرہی ہیں۔مختلف اقسام کے پرندوں پر بھی یہ علامت نظر آرہی ہیں۔

خاص طور پر راجستھان کے متعدد اضلاع میں خطرناک برڈ فلو پھیلنے کے امکان نظر آرہے ہیں۔جئے پور، جھالاواڑا میں بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ برڈ فلو کے سبب پرندوں کی اموات ہورہی ہے۔

برڈ فلو کی علامت اور علاج

اجمیر میں بھی بڑی تعداد میں کوئے زمین پر مرے ہوئے مل رہے ہیں۔پالی میں تو 10 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت جاری کیے گئے ہیں۔پالی کے سومیر پور کے نیلکنٹھ مندر میں مرے ہوئے پرندوں کو پی پی ای کٹ پہن کر اٹھایا گیا۔

وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرندوں میں پایا جانے والا برڈ فلو انسانوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ اگر بروقت علاج نہ دیا گیا تو یہ مریض کو جان سے بھی مار سکتا ہے۔

ریاست میں برڈ فلو کی دستک کے بعد ریاست کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک الرٹ جاری کیا ہے اور تمام سی ایم ایچ اوز کو الرٹ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے کے بارے میں ریاست کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ پرندوں میں پایا جانے والا برڈ فلو ہوا کے ذریعہ پھیل سکتا ہے۔ اگر اس کا وائرس انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے تو پھر انسان سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے اور آسانی سے انسانوں میں برڈ فلو منتقل ہوسکتا ہے۔

ان وجوہات کی بناء پر برڈ فلو انسان میں منتقل ہوسکتا ہے

صحت کے ڈائریکٹر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ جس طرح سے گذشتہ دنوں ریاست میں برڈ فلو کی وجہ سے پرندوں کی موت کے واقعات پیش آرہے ہیں، ایسے میں بہت زیادہ امکانات ہیں کہ یہ وائرس انسانی جسم میں بھی داخل ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر شرما کہتے ہیں کہ برڈ فلو ہوا کے ذریعے انسانوں تک پہنچ سکتا ہے۔

کن وجوہات کی بناء پر برڈ فلو انسان میں منتقل ہوسکتا ہے
  • پرندوں کے کچے گوشت کھانے سے برڈ فلو انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
  • برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے بھی یہ فلو انسانوں میں داخل ہوسکتا ہے۔
  • مردہ پرندوں کے رابطے میں آنے سے یہ ہوسکتا ہے۔

برڈ فلو سے متاثرہ انسان کے رابطے میں آنے سے یہ فلو دوسرے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

سوائن فلو پھیلا تھا اسی طرح

کچھ سال قبل این ون ایچ ون یعنی سوائن فلو کا معاملہ بھی اسی طرح سامنے آیا تھا۔اس کے بعد آہستہ آہستہ اس نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ ڈاکٹر کے کے شرما نے بتایا کہ عام طور پر خنزیر میں پائے جانے والا فلو انسانوں میں داخل ہوگیا تھا اور پھر سوائن فلو کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوگئی تھی۔ بہت سارے لوگ بھی اس مرض کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ ایسی صورتحال میں یہ امکان ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اگر برڈ فلو انسانوں میں پھیلتا ہے تو یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

راجستھان ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور ہماچل پردیش میں برڈ فلو سے متعلق الرٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وائرس نہ صرف پرندوں بلکہ انسانوں کے لئے بھی بہت خطرناک ہے۔

برڈ فلو کی علامت

کن وجوہات کی بناء پر برڈ فلو انسان میں منتقل ہوسکتا ہے
  • بخار اور کھانسی ہونا
  • ناک بہنا
  • سر درد اور پیٹ میں درد ہونا
  • سانس لینے میں دشواری
  • آنکھوں میں آشوب چشم کا ہونا

علامت نظر آنے پر فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ برڈ فلو سے متاثر ہونے کے بعد شخص میں بخار، سردی، زکام، ہاتھ پیروں میں درد، سر درد کی شکایت ہوتی ہے۔عام طور پر سوائن فلو میں بھی اسی طرح کے علامت نظر آتے ہیں۔اگر کسی بھی شخص میں اس طرح کے علامت نظر آتے ہیں تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details