نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے۔PM Modi Mother Admitted in Hospital
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'ایک ماں اور بیٹے کے درمیان محبت لازوال اور انمول ہے۔ مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ کھڑگے نے کہا 'ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری کی ہم دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ زیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس درمیان وزیر اعظم مودی ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے ملاقات کر اپنی والدہ کی خیریت دریافت کی۔ جبکہ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور وزیر صحت رشی کیش پٹیل ہیرا با کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرا با کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود ہیں۔ انتظامیہ نے ہسپتال کے اطراف سکیورٹی سخت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Narendra Modi Arrived in Ahmedabad والدہ کی عیادت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ہسپتال پہنچے