علی گڑھ: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کے ذریعے خالد مسعود کو لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خالد مسعود راشٹریہ چھاتر لوک دل کے قومی صدر، یووا لوک دل کے قومی صدر، آر ایل ڈی ویسٹ کے ریاستی صدر، حکومت اترپردیش میں وزیر مملکت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔Khalid Masood National President Of RLD Minority Cell
آر ایل ڈی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر خالد مسعود نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے راشٹر یہ لوک دل کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی صدر نے مجھ پر جس طرح کا اعتماد ظاہر کیا ہے، میں اس پر قائم رہوں گا اور میں 2022 کے لوک سبھا انتخابات میں راشٹریہ لوک دل کو مضبوط کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ہے۔