اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kerala Transgender Man Pregnant کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا اگلے مہینے بچے کو جنم دے گا

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں رہنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے زہاد اور جیا پاول نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے مہینے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر ملک میں کسی خواجہ سرا کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا حمل ہے۔ اس جوڑے نے انسٹاگرام پر اس بات کی جانکاری دی۔ یہ جوڑا گذشتہ تین برسوں سے ایک ساتھ ہے۔ Kerala Trans Couple Expecting Baby

کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا اگلے مہنے بچے کو جنم دے گا
کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا اگلے مہنے بچے کو جنم دے گا

By

Published : Feb 4, 2023, 1:02 PM IST

کوزی کوڈ: کیرالہ میں ایک ٹرانس جینڈر جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ دنیا میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرے گا۔ بھارت میں کسی خواجہ سرا کے حمل کا شاید یہ پہلا کیس ہے۔ پروفیشنل ڈانسر جیا پاول نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کے ساتھی زہاد آٹھ ماہ کے حمل سے ہیں۔ پال نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ میرا ماں اور اس کے والد بننے کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ زہاد کے پیٹ میں آٹھ ماہ کا جنین ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں خواجہ سرا کے حمل کا یہ پہلا کیس ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حاملہ زہاد ایک مرد خواجہ سرا ہیں۔

کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا

یہ جوڑا پچھلے تین برسوں سے ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ زہاد ہارمون تھراپی سے گزر رہا تھا۔ زہاد اگرچہ مرد بننے والا تھا لیکن اولاد کی خواہش میں اس نے اس عمل کو روک دیا۔ زہاد کا پستان ہٹانے کے لیے سرجری ہونے والی تھی، لیکن اس نے حمل کی وجہ سے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاول نے اپنے خاندان اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حمل کے مختلف مراحل میں اس کی مدد کی۔

جیا نے کہا کہ اگرچہ میں پیدائشی طور پر یا جسمانی طور پر عورت نہیں تھی مگر میرے اندر ایک عورت کا خواب تھا کہ میں ایک بچے 'ماں' بنو۔ ہمیں ایک ساتھ رہتے ہوئے تین برس ہو گئے ہیں۔ میرے ماں بننے کے خواب کی طرح وہ (زہاد) باپ بننے کا خواب دیکھتا ہے اور آج آٹھ مہینے کی زندگی اس کی پوری مرضی سے پیٹ میں پل رہی ہے۔ جیا نے کہا کہ جب ہم نے تین سال پہلے ایک ساتھ رہنا شروع کیا تو ہم نے سوچا کہ ہماری زندگی دیگر خواجہ سراؤں سے مختلف ہونی چاہیے۔ زیادہ تر خواجہ سراؤں کا معاشرے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی طرف سے بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ ہم ایک بچہ چاہتے تھے تاکہ ہمارے بعد بھی پاس ایک شخص ہو۔

کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا

مزید پڑھیں:

کیرالا کی ہم جنس پرست جوڑی کی یہ شاندار تصاویر خوب ہورہی ہے وائرل، دیکھیں

زہاد کی چھاتی کو ہٹانے کی سرجری ہو رہی تھی جسے حمل کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ جوڑے نے پہلے ایک بچہ گود لینے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس عمل کے بارے میں دریافت کیا تھا، لیکن قانونی کارروائی ان کے لیے چیلنج تھی کیونکہ وہ ایک ٹرانس جینڈر جوڑے ہیں۔ پاول نے اپنے خاندان اور ڈاکٹروں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ زہاد اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دینے کے بعد مردانگی کا سفر جاری رکھیں گے۔ وہ دونوں توقع کرتے ہیں کہ بچے کو میڈیکل کالج کے بریسٹ مِلک بینک سے دودھ پلایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details