کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ایک ٹرانسجینڈر خاتون کو نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) میں اندراج کرانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس انو سیورمن نے خاتون کی جانب سے دائر درخواست پر یہ حکم دیا۔ درخواست میں نیشنل کیڈٹ کور ایکٹ، 1948 کے پروویژن کو چیلنج کیا گیا تھا جو ٹرانسجینڈر برادری کو این سی سی میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار این سی سی طلبا کے سینئر ڈویژن میں اندراج کے اہل ہے اور اس میں اندراج سے انکار مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔