اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress criticizes Kejriwal: کیجریوال انتخابی جملوں کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کر رہے ہیں - Congress criticizes Kejriwal

دہلی پردیش کانگریس نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو خاتون مخالف قرار دیتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے دہلی کی خواتین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں اور اب ’انتخابی جملوں‘ کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Congress criticizes Kejriwal
کیجریوال انتخابی جملوں کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کررہے ہیں

By

Published : Nov 22, 2021, 10:43 PM IST

دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے آج یہاں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی کی خواتین سے بہت سے وعدے کئے اور ان خواتین نے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے ووٹ دیا لیکن انہوں نے کسی خاتون کو اپنی کابینہ میں جگہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے مسٹر کیجریوال نے دہلی کی خواتین سے میٹرو میں مفت سفر کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک وہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال صرف اعلانات کرتے ہیں اور انتخابی اعلانات کرکے ووٹ حاصل کرنے کے لئے خواتین کو دھوکہ دینے کا کھیل کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا

مسٹر چودھری نے مسٹر کیجریوال کے ذریعہ پنجاب میں ہر خاتون کے کھاتے میں 1000 روپے ڈالنے کے اعلان کو انتخابی جملہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دہلی کے لوگوں سے 10 وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا اور اب انہیں ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ پنجاب میں ووٹ لینے کے بعد 1000 روپے دینے کی بات کرنے سے پہلے دہلی کی خواتین سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے دہلی میں اس اسکیم کو نافذ کریں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details