ڈین، اکیڈمک افئیرز پروفیسر فاروق مسعودی نے کہا کہ طلباء کے گروپس کا ہفتہ وار آف لائن موڈ سے کلاسز شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آف لائن کلاسز میں طلب کئے جانے والے طلباء کی تعداد کلاس رومز ،سماجی دوری اور دیگر ایس او پیز کی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہاں اور ڈائریکٹرز کے دائرہ کار میں ہوگی۔
کشمیر یونیورسٹی میں یکم اکتوبر سے آف لائن موڈ میں کلاسز ہونگے شروع
کشمیر یونیورسٹی نے مرکزی اور سیٹلائیٹ کیمپس میں 2021 کے نئے بیچ سمیت تمام سمسٹروں کے کلاسز یکم اکتوبر سے آف لائن موڈ میں شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں لیا گیا۔
کشمیر یونیورسٹی میں یکم اکتوبر سے آف لائن موڈ میں کلاسز ہونگے شروع
یہ بھی پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر نے سی آرپی ایف کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
پروفیسر مسعودی نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کی جانب سے کورونا کے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ یونیورسٹی کے انہیں طالب علموں کو ذاتی طور کلاسز میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کووڈ 19 مخالف دونوں ٹیکے لگوائے ہونگے۔