اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹکا: لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ٹرینوں کے راستے تبدیل - لینڈ سلائیڈنگ

جنوبی مغربی ریلوے (ایس ڈبلیو آر) کے ہبلی ڈویژن کے گھاٹ سیکشن میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب متعدد ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیا گیا ہے۔

کرناٹکا: لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ٹرینوں کے راستے تبدیل
کرناٹکا: لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ٹرینوں کے راستے تبدیل

By

Published : Jul 23, 2021, 7:52 PM IST

ایس ڈبلیو آر بلیٹن کے مطابق صبح 6 بجے کے لگ بھگ دودھ ساگر سونالیم اسٹیشنوں کے درمیان دو مقامات پر اور کارنجول۔دودھ ساگر اسٹیشنوں کے درمیان صبح 6.20 بجے مٹی کے تودے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ٹرین نمبر 01134 منگلور جنکشن - چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ایکسپریس اسپیشل دودھ ساگر - سونولیم سیکشن پر پٹری سے اتر گئی جو چپلون اور کامتھے کے درمیان مارگاؤ-لنڈا-میراج کے راستے موڑ دی گئی تھی جب دریائے وششٹی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے اس کا راستہ موڑ دیا گیا تھا۔

ٹرین کا انجن اور جنرل کوچ پٹری سے اتر گئے، لیکن خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ- بانہال ریل سروس دو روز بعد بحال

جنرل کوچ کے متاثرہ مسافروں کو دوسرے کوچ میں منتقل کردیا گیا۔ ٹرین کو واپس کلیم کی طرف روانہ کردیا گیا۔

بیان کے مطابق ٹرین نمبر 02780 حضرت نظام الدین-واسکو ڈی گاما ایکسپریس اسپیشل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کارنجول۔دوھ ساگر کے درمیان میں روکی گئی اسے، واپس کیسل راک اسٹیشن تک پیچھےکھینچا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details