کرناٹک ہائی کورٹ Karnataka High Court میں حجاب معاملہ پر آج سماعت ہوگی۔ گذشتہ روز ججز و وکلا کے درمیان تقریباً 3 گھنٹوں تک بحث جاری رہی لیکن کوئی صحیح حل سامنے نہ آنے کی صورت میں سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ Karnataka High Court کے چیف جسٹس ریتوراج اوستھی نے حجاب پر اٹھے تنازع کے حل کے لیے تین ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دی تھی، جس میں خود جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم غازی شامل ہیں۔ بنچ نے حجاب کے معاملے پر تین سماعت مکمل کر لی ہے۔
ہائی کورٹ میں جاری حجاب معاملے پر تیسری سماعت دوپہر 2:30 شروع ہوئی اور ججز و وکلا کے درمیان تقریباً 3 گھنٹوں تک بحث جاری رہی لیکن کوئی صحیح حل سامنے نہ آنے کی صورت میں سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ Hijab Case Hearing in Karnataka HC