اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں دس مئی کو ووٹنگ، تیرہ کو گنتی - کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023

الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) نافذ ہو گیا۔ ریاست میں 10 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

کرناٹک میں دس مئی کو ووٹنگ
کرناٹک میں دس مئی کو ووٹنگ

By

Published : Mar 29, 2023, 12:30 PM IST

Updated : Mar 29, 2023, 1:01 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان آج یعنی بدھ کو کیا ہے۔ اس اعلان کے لیے پریس کانفرنس آج صبح 11:30 بجے شروع ہوئی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) نافذ ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگ گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا زور اس بات پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل 2023 تک 18 سال کے نوجوان بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

کرناٹک میں دس مئی کو ووٹنگ

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک میں 9.17 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاست میں ووٹروں کی کل تعداد 5.22 کروڑ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک میں ریاست کے 224 اسمبلی حلقوں میں 5,21,73,579 رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ ووٹنگ کے لیے پوری ریاست میں 58,282 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ ریاستی اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہوگی۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں کل 224 ارکان ہیں۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 38.14 فیصد ووٹ ملے تھے۔ وہیں جے ڈی ایس کو 18.3 اور بی جے پی کو 36.35 فیصد ووٹ ملے۔ ان انتخابات میں کانگریس کے 80 اور جے ڈی ایس کے 37 امیدوار جیت کر اسمبلی پہنچے۔

مزید پڑھیں:۔Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان آج

Last Updated : Mar 29, 2023, 1:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details