ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ایک ریلی کے دوران پتھراؤ اور آتش زنی کے واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے 13 ملزمان کو پولیس نے ضلع اسپتال میں طبی معائنہ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ملزمان کی سماعت کرتے ہوئے انہیں دو دن کے لیے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ Karauli Violence Case: 13 Accused On 2 Days Remandضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ اس کیس کا اہم سازشی مفرور ہے۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو اور نیٹ بندی کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔
آزاد کونسلر مطلوب احمد کو کرولی پتھراؤ کیس میں اہم سازشی مانا جارہا ہے جو فی الحال مفرور ہیں۔ مطلوب احمد نے کانگریس کے سٹی کونسل انتخابات میں بورڈ بنانے کے لیے کانگریس کی حمایت کی۔ ملزم کونسلر پر ریلی پر پتھراؤ کرنے، تشدد بھڑکانے اور ریلی پر حملہ کرنے کے لیے بھیڑ کو منظم کرنے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان پولیس نے ایف آئی آر میں ان کا نام بھی درج کیا ہے اور ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم ملزم مطلوب احمد تاحال مفرور ہیں جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔