جے پور:راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے آج یہاں جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ مشرا نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں جسٹس متھل کو عہدے اور رازداری کاحلف دلایا۔ جسٹس متھل نے ہندی زبان میں خلف لیا۔ پروگرام کے ابتدا میں چیف سکریٹری اوشا شرما نے جسٹس متھل کو حلف دلوانے کے لئے گورنر سے اپیل کی۔Rajasthan High Court
پروگرام میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی، حزب اختلاف کے لیڈر گلاب چند کٹاریہ،کابینی وزیر، راجستھان ہائی کورٹ کے جج، افسران، وکیل اور جسٹس متھل کے اعزا موجود تھے۔
چیف جسٹس پنکج میتھل کی حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی نے بھی گورنر کلراج مشرا سے الگ سے ملاقات کی۔ حالانکہ یہ ملاقات رسمی ملاقات بتائی جا رہی ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریاست میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان کانگریس کے 76 ایم ایل ایز نے اسپیکر کو اپنے استعفے سونپ دیے ہیں۔ تاہم، ایم ایل اے کے استعفیٰ کے بارے میں، گورنر کی طرف سے پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے کہ یہ ان کا کام کا علاقہ نہیں ہے۔ یہ سپیکر کا دائرہ اختیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے جسٹس متھل جموں کشمیراور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ وکیل کوٹے سے سات جولائی2006کو الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تقرر ہوئے جسٹس متھل گزشتہ سال جنوری میں جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Justice DY Chandrachud 50th CJI جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں