اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

2020 Delhi Riots: شاہ رخ پٹھان کی تصویر لینے والے صحافی نے اپنا بیان درج کرایا

دہلی تشدد کے دوران پولیس اہلکار پر ریوالور سے اشارہ کرنے والے شاہ رخ پٹھان کی تصویر لینے والے صحافی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ صحافی سوربھ ترویدی کو بھی 8 اگست کو جرح کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ Journalist Saurabh Trivedi recorded his statement

شاہ رخ پٹھان کی تصویر لینے والے صحافی نے اپنا بیان درج کرایا
شاہ رخ پٹھان کی تصویر لینے والے صحافی نے اپنا بیان درج کرایا

By

Published : Jul 30, 2022, 8:14 PM IST

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں ایک پولیس اہلکار پر ریوالور سے اشارہ کرنے والے شاہ رخ پٹھان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف ہفتہ کو کڑکڑڈوما کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران شاہ رخ پٹھان کی تصویر لینے والے صحافی سوربھ ترویدی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ سوربھ ترویدی کی جرح ہفتہ کو نہیں ہوسکی، کیوں کہ انہیں کسی کام سے جانا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے سوربھ ترویدی کو 8 اگست کو جرح کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا۔ Journalist Saurabh Trivedi recorded his statement

سوربھ ترویدی نے 7 مئی کو بھی اپنا بیان ریکارڈ درج کرایا تھا۔ 24 دسمبر 2021 کو عدالت نے ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ عدالت نے قتل کی کوشش، فسادات اور غیر قانونی ہجوم کا حصہ بننے کی دفعات کے تحت الزامات عائد کیے تھے۔ شاہ رخ پٹھان کے علاوہ جن ملزمان کے خلاف عدالت نے فرد جرم عائد کیا، ان میں سلمان، گلفام، عطیر اور اسامہ شامل ہیں۔ سماعت کے دوران تمام ملزمان نے خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے ٹرائل کا سامنا کرنے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:

Shahrukh Pathan Gets Rousing Welcome: دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا پُرجوش استقبال

شاہ رخ کو 3 مارچ 2020 کو اتر پردیش کے ضلع شاملی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے ان کے گھر سے ہی اس کا ریوالور برآمد کیا تھا۔ پولیس نے اس کے گھر سے تین کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔ دہلی پولیس نے شاہ رخ کا موبائل فون بھی برآمد کیا۔ دہلی تشدد کے دوران شاہ رخ کی ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا کی طرف ریوالور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فروری 2020 میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details