ریاست کرناٹک Karnataka میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں و عیسائیوں کی عبادتگاہوں پر فرقہ پرست عناصر کی جانب سے منظم طور پر کئے جارہے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے "بہتوہ کرناٹک" نامی پلیٹ فارم کے بینر کے تحت پرزور مظاہرہ کیا گیا۔Protest Against BJP MP in Karnataka۔
Protest Against BJP MP in Karnataka: ہم کرناٹک میں بی جے پی کے کمیونل ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سماجی کارکنان
سماجی کارکنان ایڈووکیٹ میتری اور ایڈووکیٹ شاہین نے چند روز قبل دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات Hate Speech دینے اور مسلمانوں کی نسل کشی کا بلاوا دینے والے سادھوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔Protest Against BJP MP in Karnataka۔
مظاہرین نے حال ہی میں بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ کے ایک متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سماجی کارکنان ایڈووکیٹ میتری اور ایڈووکیٹ شاہین نے چند روز قبل دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے اور مسلمانوں کی نسل کشی کا بلاوا دینے والے سادھوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سماجی کارکن نسرین نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پہلے شہریت ترمیمی قانون لاکر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اب اینٹی کنورشن بل کو بی جے پی کی قیادت والی ریاستوں میں نافذ کرکے عیسائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے کرناٹک میں جب سے یڈیورپا کو ہٹاکر بسوراج بومائی کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے، ریاست بھر میں سنگھ کی ذیلی تنظیمیں بجرنگ دل و وشو ہندو پریشد کے کارکنان کی جانب سے مورل پولیسنگ و اقلیتوں پر مظالم کے واردات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔