صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ٹویٹ کرکے جانسن اینڈ جانسن سنگل ڈوز ویکسن کی منظوری کی اطلاع دی۔
جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو ملی منظوری
مرکزی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ملک میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔
Johnson & Johnson's Single Dose Covid Vaccine
منسکھ مانڈیا نے کہا کہ 'ملک میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ ویکسین کووی شیلڈ، کوویکسین، اسپوتنک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔