اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Job Fair in Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد میں 22 دسمبر کو روزگار میلہ - جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں روزشگار میلہ

دہلی میں واقع جامعہ ہمدرد یونیورسٹی Jamia Hamdard University کے وائس چانسلر نے کہا کہ اس روزگار میلے Job Fair میں ان تمام نوجوانوں کے لیے ملازمت کے راستے کھلے ہیں جو خود سے روزگار تلاش نہیں کرسکتے، یا ان کے والدین اس کے اہل نہیں ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے رضاکارانہ ٹیم یہاں موجود رہے گی اور میلہ میں آئے نوجوانوں کی اسکریننگ کرکے انٹرویو کے لئے بھیجے گی۔

جامعہ ہمدرد میں 22 دسمبر کو روزگار میلہ
جامعہ ہمدرد میں 22 دسمبر کو روزگار میلہ

By

Published : Dec 21, 2021, 2:08 AM IST

دہلی میں واقع جامعہ ہمدرد یونیورسٹی Jamia Hamdard University کے وائس چانسلر نے 22 دسمبر سے منعقد ہونے والے روزگار میلہ Job Fair on 22nd December at Jamia Hamdard کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں صرف تعلیمی خدمات انجام دے کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے، بلکہ سماجی خدمات کے بارے میں بھی یونیورسٹی کو آگے لانا ہوگا۔ اسی سماجی خدمات کے میدان میں پہل کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد نے روزگار میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ ہمدرد میں 22 دسمبر کو روزگار میلہ
اس روزگار میلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ان تمام نوجوانوں کے لیے دروازے کھلے ہیں جو خود سے روزگار تلاش نہیں کرسکتے، یا ان کے والدین اس کے اہل نہیں ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے رضاکارانہ ٹیم موجود رہے گی اور ان نوجوانوں کی اسکریننگ کرکے انٹرویو کے لیے بھیجے گی۔انہوں نے کہاکہ فریشر کے لئے یہ سنہرا موقع ہے اور فریشر کو یہیں تقرری نامہ دیا جائے گا اور کمپنیاں اپنے حساب سے انہیں ٹرینڈ کرکے روزگار فراہم کریں گی۔ اس روزگار میلے میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان ہے۔ میلہ میں 30 سے 40 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں بینکنگ، کثیر الاقوامی کمپنیاں، ہاسپٹل، منیجمنٹ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔پروفیسر افشار عالم نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے نوجوان برے حالات سے گزر رہے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کو روزگار دلانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم تو ہر یونیورسٹی دیتی ہے ہماری ہمدرد یونیورسٹی بھی دیتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم سماج کو کیا واپس کر رہے ہیں۔ سماجی خدمات اور روزگار میلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ہمدرد کے طلبہ کے لیے روزگار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے انہیں کیمپس میں ہی جاب مل جاتا ہے۔ یہ سب ہم باہر کے طلبہ کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس اینڈ ا یمپلائنٹ بیورو (بی ای بی) اور ایسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز (اے ایم پی)کے تعاون سے یہ روزگار میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔


ایسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز (AMP) کے رکن فاروق صدیقی نے روزگار میلے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ روزگار فراہم کرنے کے میدان میں 14سال سے کام کر رہے ہیں اور اب تک ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے اس روزگار میلہ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد ان نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے جو روزگار سے محروم ہیں یا ان کا روزگار کے ذرائع تک رسائی نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details