مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جے ای ای مین 2021 کے ملتوی کئے گئے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلے کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔
ڈاکٹر نشنک نے بتایا 'جے ای ای مین امتحان کے تیسرے مرحلہ کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقدی کئے جائیں گے'۔
جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔