ریاست بہار کے گیا میں جے ڈی یو کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی کے تحت آج مولانا عمر نورانی ریاستی جنرل سکریٹری نے درجنوں مسلم نوجوانوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ پارٹی کی طرف سے ریاستی سطح پر ممبرسازی مہم جاری ہے۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا عمر نورانی نے کہاکہ بہار اور ملک کی ترقی کے لیے نوجوان آگے آئیں۔JDU Membership Drive in gaya
انہوں نے کہاکہ ضلع میں پارٹی کی طرف سے جو ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس کی طرف تیزی سے کام بڑھا ہے۔ اب تک ضلع میں دس ہزار مسلم نوجوانوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے۔ جب پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا اختتام ہوگا تب ضلع گیا میں اقلیتی شعبہ جے ڈی یو کی طرف سے ان کی قیادت میں ایک بڑا جلسہ ہوگا اور حکومت اور وزیراعلی نتیش کمار کے کاموں اور منصوبوں کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جائے گی۔