اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Mar 13, 2021, 4:48 PM IST

ETV Bharat / bharat

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لئے بحال

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شاہ عباس کے مقام پر آج چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کے سبب قومی شاہراہ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران ٹریفک جام ہوگیا اور مسافرین درماندہ ہوگئے تھے۔ کئی گھنٹوں کے بعد سڑک کی صفائی کے بعد دوبارہ ٹریفک بحال کیا گیا اور مسافرین کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمدرفت کے لئے بحال
جموں سرینگر قومی شاہراہ آمدرفت کے لئے بحال

ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے کی خواہش مند ہیں وہ سب سے پہلے جموں ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور اجازت ملنے کے بعد ہی اس شاہراہ پر سفر کریں۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لئے بحال

اس سڑک کی صفائی کرینوں کی مدد سے کی گئی ہے لیکن سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال ہے۔ کئی مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور ان گڑہوں میں پانی بھی بھر گیا ہے جس سے گاڑیاں خراب ہورہی ہیں اور حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2021, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details