اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4400 ہو گئی - کشمیر کورونا

اگر کورونا سے اموات کی بات کی جائے تو جموں میں 2160 اور کشمیر میں 2240 افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ خطہ میں کل ملا کر 4400 افراد کووڈ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4400 ہو گئی
جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4400 ہو گئی

By

Published : Aug 20, 2021, 7:55 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 110 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد یہاں مثبت معاملوں کی کل تعداد 323792 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں اب محض 1109 فعال معاملے ہیں جبکہ 318283 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وہیں اگر کورونا سے اموات کی بات کی جائے تو جموں میں 2160 اور کشمیر میں 2240 افراد اس وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔ خطہ میں کل ملا کر 4400 افراد کووڈ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

جموں میں کل 122643 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 201149 ہے۔ جموں میں کشمیر کے مقابلے اموات کی شرح قدر زیادہ ہے۔

کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز دار الحکومت سرینگر میں پائے گئے۔ ان کی تعداد 71894 ہے تاہم فی الوقت یہاں صرف 242 کیسز سرگرم ہے۔

ادھر جموں صوبہ میں سب سے زیادہ کیسز جموں شہر میں درج ہوئے۔ ان کی تعداد 52937 تھی لیکن اب یہاں محض 112 فعال کیسز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی انتقام کے لیے تحقیقاتی ایجنسیز کا استعمال ہورہا ہے: محبوبہ مفتی

واضح رہے فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں 600 سے کم فعال معاملے رہ گئے تھے لیکن کورونا کی دوسری لہر کی قہر سامانیوں کی وجہ سے یہ تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حالات میں بہتری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے تاہم وبا کی تیسری لہر کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details