اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jamiat Ulema Hind on T Raja Singh ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری پر جمعیت علمائے ہند کا ردعمل

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے گستاخ رسول ٹی راجہ سنگھ کی پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتاری کو امن و امان کے لحاظ سے ضروری کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قصورواروں کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی اکائیوں نے مختلف اضلاع میں ٹی راجہ کے خلاف میمورنڈم دیے اور آٹھ جگہوں پر ایف آئی آر درج کرائی۔ Jamiat Ulema Hind on T Raja Singh

By

Published : Aug 25, 2022, 8:53 PM IST

ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری پر جمعیت علمائے ہند کا ردعمل
ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری پر جمعیت علمائے ہند کا ردعمل

دہلی:جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتاری کو امن و امان کے لحاظ سے ضروری کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مجرموں کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے، جو پولیس کے ذریعے عادی بدنام زمانہ اور معاشرے کے لئے خطرناک مجرموں کو ایک سال کی مدت کے لئے جیل میں بند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گرفتاری کو لے کر جمیعت علماء آندھرپردیش اور تلنگانہ کی کئی یونٹس نے 12 مقامات پر کلیکٹر سے ملاقات کرکے میمورنڈم دیا اور ٹی راجہ سنگھ کے خلاف آٹھ مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی۔Jamiat Ulema Hind on T Raja Singh


اس سلسلے میں جمعیت علماء اے پی و تلنگانہ کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد و ناظم اعلی حافظ پیر خلیق صابر نے بتایا کہ جس دن سے ٹی راجہ نے قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے، جمعیت علماء کے کارکنان نے مختلف اضلاع کے ذمہ داروں سے مل کر میمورنڈم دیا، جس میں پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ سرفہرست تھا۔ ساتھ ہی ریاستی جمیعت علماء نے وزیراعلی کے سی آر اور ریاستی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر تحسین پونہ والا کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ریاست میں ایسا قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت نفرت انگیز تقاریر کے مجرموں کو سخت سزا ملے۔

مزید پڑھیں:

T Raja Singh In Police Custody پولیس نے ٹی راجہ سنگھ کو دوبارہ حراست میں لیا

واضح رہے کہ ٹی راجہ سنگھ کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کمشنر پولیس آفس سمیت شہر کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے کو حراست میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details