ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڑھانہ میں منگل کو جمعیۃ علماء ہند کی شاخ Branch of Jamiat Ulama-i-Hind بڈھانہ نے قصبہ کی نئی بستی میں واقع محمد آصف قریشی کی رہائش گاہ 'خادم ہاؤس' Khadim House میں درجنوں بے سہارا خاندانوں میں لحاف تقسیم Donate Blanket to Needy Persons کیے۔
اس حوالے سے مولانا عمران حسین پوری نے کہا کہ سردی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایسے میں صاحب استطاعت افراد اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اور ایصالِ ثواب کے مستحق بنیں۔