ڈاکٹر عمر گوتم کی بیٹی Daughter of Umar Gautam تقدیس فاطمہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند پہلے دن سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تقدیس نے کہا کہ میرے والد اور میرے بھائی عبداللہ کے مقدمہ کی جمعیت ہی پیروی کر رہی ہے۔ تقدیس نے واضح کیا کہ انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔ ہمیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ میرے اس بیان سے کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے، اسی کی وضاحت کے لیے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دراصل والد کی گرفتاری کے بعد جمعیۃ علماء ہند Jamiat Ulama-i-Hind کی طرف سے جو بھی قانونی چارہ جوئی ہورہی تھی وہ بھائی عبداللہ کو معلوم تھی لیکن جب بھائی بھی گرفتار ہوگئے تو مجھے مقدمے کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں تھا۔ اس لئے سابقہ ویڈیو میں میں نے اپنا درد بیان کیا تھا۔
تقدیس فاطمہ نے مزید کہا کہ تمام قانونی چارہ جوئی جمعیت علما ہند کر رہی ہے، جب میرا بھائی بھی گرفتار ہو گیا تو ہم بہت افسردہ ہو گئے اور اس وقت ایسا لگا کہ کوئی ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا تھا وہ چیلنج سے بھرا تھا۔ ہم نے جس کو بھی فون کیا اس نے ہمارا فون نہیں اٹھایا تو ہمیں لگا کہ کوئی ہمارے ساتھ نہیں ہے۔