نئی دہلی: جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے اتوار کو سینیئر پولیس حکام سے ملاقات کی اور جہانگیرپوری تشدد کے بعد "بے گناہ لوگوں" کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا، وفد نے پولیس حکام کو بتایا کہ "پتھرباز" کی اصطلاح استعمال کرکے ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جمعیت نے کہا کہ محکمۂ پولیس اور اس کے اعلیٰ حکام کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو "ٹارگٹ" کرنا بند کرنا چاہیے، غرباء و ضرورت مندوں کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ Jamiat delegation meets police officials expresses concern over arrest of innocent people
وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس انتظامیہ علاقے میں پھیلے خوف اور بے چینی کو دور کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ وفد نے جہانگیرپوری میں ضرورت مندوں میں 500 عید کٹس تقسیم کیے اور متاثرہ دکانداروں کی بحالی کا عزم کیا۔