نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے بھیوانی میں مبینہ طور پر گؤر کھشکوں کے ہاتھوں جنید اور ناصر (گوپال گڑھ، بھرت پور-راجستھان کے رہائشی) کے قتل کی مذمت کی ہے اور غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں جے آئی ایچ کے نائب صدر نے کہاکہ 'ہم بھیوانی، ہریانہ میں گؤرکھشکوں کے ذریعہ جنید اور ناصر کو مارنے، پیٹ، اغوا، قتل اور جلانے کے بہیمانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق دونوں کو پہلے 8 سے 10 افراد نے بری طرح زدوکوب کیا اور پھر حملہ آوروں نے اغوا کر لیا۔ مقتولین کے اہل خانہ نے قتل اور اغوا کے لیے بجرنگ دل کے ارکان اور دیگر گؤ رکھشکوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhiwani Charred Bodies اشوک گہلوت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا