نئی دہلی:وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 5 سے 11 اکتوبر تک مجوزہ اپنے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کے دوران وہاں ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر جے شنکر آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانانیا مہوتا سے ملاقات کریں گے اور ہندوستان و نیوزی لینڈ کے تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ وزیر خارجہ کے طور پر ڈاکٹر جے شنکر کا نیوزی لینڈ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ 6 اکتوبرکوآکلینڈ میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں کو ان کی شراکت اور غیر معمولی حصولیابیوں کے لیے اعزازات سے نوازے جانے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔Jaishankar to visit New Zealand
اس موقع پر دونوں رہنما نیوزی لینڈ میں بھارتکی آزادی کا امرت کا تہوار منانے اور اس موقع پر انڈیا ایٹ دی ریٹ 75 ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر جے شنکر کتاب 'مودی ایٹ دی ریٹ 20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری' کا اجراء کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ سکھ برادری سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی لگاؤ کو ظاہر کرنے والی کتاب 'ہارٹ فیلٹ - دی لیگیسی آف فیتھ' بھی جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر کئی وزراء سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پرینکا رادھا کرشنن بھی شامل ہیں، جو نیوزی لینڈ میں وزیر بننے والی ہندوستانی نژاد پہلی شخصیت ہیں۔ وزیر خارجہ نیوزی لینڈ کے اراکین پارلیمنٹ اور تاجروں کے علاوہ ہندوستانی طلباء اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ویلنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔