اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jaishankar in South Africa جنوبی افریقہ میں جے شنکر کی روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات

جے شنکر اس وقت پانچ ملکی گروپ برکس (برازیل-روس-بھارت-چین-جنوبی افریقہ) کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں ہیں۔ وہیں پر برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر انھوں نے روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ بات چیت کی۔

Jaishankar meets Russian counterpart Lavrov in South Africa
جنوبی افریقہ میں جے شنکر کی روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات

By

Published : Jun 1, 2023, 5:19 PM IST

کیپ ٹاؤن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں برکس وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور عالمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج صبح برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر کیپ ٹاؤن میں روس کے وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات کرکے اچھا لگا۔ ہماری بات چیت میں دو طرفہ معاملات، برکس، جی 20 اور ایس سی او کا احاطہ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت بالترتیب جولائی اور ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور G-20 سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغرب، روس اور یوکرین تنازعہ میں بھارت کو ثالثی بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ اس سے پہلے 21 مئی کو پی ایم مودی نے ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور انہیں ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گزشتہ برس 24 فروری کو شروع ہونے والے روس یوکرین تنازع کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

بھارت نے ابھی تک یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہیں کی ہے اور وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کے حل پر زور دے رہا ہے۔بدھ کے روز، جے شنکر نے کہا کہ یہ ابھی بھی یوکرین اور روس کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ابتدائی دن ہیں کیونکہ اس وقت توجہ اناج راہداری، جوہری مسائل اور جنگی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاملات جیسے مسائل پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 1 جون سے 6 جون 2023 تک افریقی ممالک، جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جے شنکر کیپ ٹاؤن میں برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے علاوہ وہ اپنے جنوبی افریقی ہم منصب نالیڈی پانڈور کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ جے شنکر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے بھی ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ برکس کے دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ 'برکس کے دوست' وزراء کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور وہ کیپ ٹاؤن میں بھارتی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیر خارجہ 4 جون سے 6 جون تک نمیبیا کا دورہ کریں گے۔ یہ بھارت کے کسی وزیر خارجہ کا نمیبیا کا پہلا دورہ ہوگا۔ سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران، جے شنکر ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور حکومت کے دیگر وزراء سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ برکس (برازیل-روس-بھارت-چین-جنوبی افریقہ) دنیا کے پانچ سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک کو اکٹھا کرتا ہے، جو عالمی آبادی کا 41 فیصد، عالمی جی ڈی پی کا 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details