اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Blinken's India visit: امریکی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے مختلف امور پر بات چیت - deepening Quad as a collaborative platform

اینٹونی بلنکن دوروزہ دورہ پر منگل کے روز دہلی پہنچے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بلنکن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

Jaishankar, Blinken discuss strengthening Quad, countering terrorism
Jaishankar, Blinken discuss strengthening Quad, countering terrorism

By

Published : Jul 28, 2021, 1:13 PM IST

Updated : Jul 28, 2021, 1:41 PM IST

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھارت کے دو روزہ دورہ پر بدھ کے روز بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے میڈیا سے خطاب کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ ''میں ان کاموں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں جو ہم نے ایک ساتھ کئے ہیں اور آنے والے مہینوں میں ہم جو کام ایک ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔"

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ 'بحر الکاہل میں امن و خوشحالی اتنی ہی ضروری ہے جتنا افغانستان میں جمہوری استحکام اہم ہے۔ باہمی تعاون کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے کواڈ کو مضبوط کرنا ہمارے باہمی مفاد میں ہے اور ہمیں دہشت گردی جیسے اہم عصر حاضر کے چیلنجز پر بھی زیادہ قریب سے مل کر کام کرنا چاہئے۔'

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن دوطرفہ تعلقات، افغانستان، پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سمیت دیگر امور پر بھارتی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے منگل کے روز نئی دہلی پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Blinken's India visit: امریکی وزیر خارجہ بھارت دورے پر، مختلف امورپر بات چیت متوقع

عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بلنکن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 1:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details