اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تنظیم نو کے بعد کی جانے والی ترامیم میں 64 غلطیوں کو درست کرنے کا نوٹیفکیشن

وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں تنظیم نو ایکٹ کے ذریعے نافذ کردہ قوانین میں سابق ​​ریاست کی تنظیم نو کے بعد کی جانے والی ترامیم میں 64 غلطیوں کو درست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

home ministry
وزارت داخلہ

By

Published : Jul 4, 2021, 6:58 AM IST

وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے سیکشن 96 کے تحت جاری کردہ چار احکامات میں غلطیوں کو دور کرنے کے لئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ وزارت داخلہ کو ان قوانین کے تحت جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری اور لداخ یونین ٹیریٹری پر لاگو کیے جانے والے قوانین میں ترمیم یا منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

تنظیم نو قانون کی دفعہ 96 کے تحت مرکز کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ان قوانین میں ترمیم کرسکتا ہے یا اسے منسوخ کرسکتا ہے جو تنظیم نو ایکٹ کے ذریعے جموں و کشمیر یوٹی پر لاگو کیے گئے تھے۔ مرکز کو 31 اکتوبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد ایک سال کی مدت کے لئے یہ اختیارات حاصل تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ (ریاستی قوانین کی موافقت) 2020 میں 11 غلطیاں پائی گئی تھیں، جو درست کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ تنظیم نو ایکٹ (ریاستی قوانین کی موافقت) 2020 کے تیسرے حکمنامے میں 21 غلطیاں درست کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں میٹنگ

نوٹیفکیشن کے مطابق جموں و کشمیر تنظیم نو (ریاستی قوانین کی موافقت) کے چوتھےحکمنامے 2020 میں پانچ خامیوں کو درست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکز نے ستمبر 2019 میں جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں 52 غلطیاں پائی تھیں جنہیں درست کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details